قلم کی سیاہی

قلم کی سیاہی
کل قیامت کے دن جب میزان میں شہیدوں کا خون علماء کے قلم کی سیاہی  سے تولا جائے گا تو علماء کے قلم کی سیاہی شہیدوں کے خون سے زیادہ وزنی ہوگی ۔ اس لئے کہ شہید اپنی جان کو راہ خدا میں ختم کردیتا ہے اور شہادت کا درجہ حاصل کرلیتا ہے ، لیکن عالم کے قلم کی سیاہی قیامت تک لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے ۔ عالم کے قلم سے جب  سیاہی نکلتی ہے تو مشکوۃ شریف  وجود میں آتی ہے ، عالم کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو ترمذی شریف کی شکل اختیار کرتی ہے ، عالم کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو فتاوی عالمگیری کا وجود ہوتا ہے ، عالم دین کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو الدولۃ المکیہ ثبوت علمِ غیب پر ایک پہاڑ قائم ہو جاتا ہے ، عالم کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو قوم کو کنزالایمان کا تحفۃ ملتا ہے، عالم کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو قیامت تک کے مسلمانوں کے لئے سرمایہ حیات فتاویٰ رضویہ کی شکل میں ملتی ہے جو تمام مسلمانوں کے لئے مشعلِ راہ ہے یہی وجہ ہے کہ عالم دین کے قلم کی سیاہی شہیدوں کے خون سے زیادہ قیمتی ہے ۔عالم دین کے قلم سے جب سیاہی نکلتی ہے تو بخاری شریف کا انمول تحفہ لوگوں کو ملتا ہے۔