عالم کی زیارت 

عالم کی زیارت
سرکار دو عالم صلے اللہ تعالی علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ والدین کے چہرے کو دیکھنا عبادت ہے۔ کعبہ شریف پر نظر ڈالنا عبادت  ہے اور عالم پر نظر کرنا تمام عبادتوں کی اصل ہے۔
ایک دوسری جگہ سرکاردو عالم صلے اللہ تعالی و سلم ارشاد فرماتے ہیں اے ابن مسعود تمہارا گھڑی بھر علم دین حاصل کرنے کے لئے بیٹھنا کہ نہ کو ئی قلم پکڑو نہ کوئی حرف لکھو تمہارے لئے ہزار غلام آزاد کرنے سے بہتر ہے۔اے ابن مسعود عالم کے چہرے پر نظر ڈالنا خدا کی راہ میں ہزار گھوڑے دینے سے افضل ہے۔ اے ابن مسعود سن عالم دین کو سلام کرنا تمہارے حق میں ہزار برس کی عبادت سے بہتر ہے۔