عالم اور شیطان

عالم اور شیطان
برادران ملت ! عالم دین کے فضائل بے شمار ہیں اور شیطان عالم دین سے بہت ڈرتا ہے ۔ ایک عالم دین شیطان پر ہزار عابد سے زیادہ بھاری ہے۔ ایک واقعہ پیش کرتا ہوں آپ کو خود اندازہ ہوجائے گا کہ شیطان کا دائو عالم دین پر نہیں چلتا۔
شیطان نے ایک دن پانی پر اپنا تخت بچھایا اور اپنے شاگردوں سے پوچھا آج تم لوگو ں نے کو نسا کام انجام دیا۔ان میں سے ایک کھڑا ہو ا اور کہا کہ میں نے دو شخصوں میں لڑائی کرادی، شیطان نے کہا اچھا کام کیا۔ دوسرا کھڑا ہو ا اور یوں بولا میں نے ایک شخص کو شراب نوشی میں مبتلا کردیا، شیطان نے کہا اچھا کیا۔ تیسرا کھڑا ہو ا اور بولا میں نے ایک طالب علم کو مدرسہ جانے سے روک دیا۔ شیطان اس کو گود میں اٹھا لیتا ہے ،تم نے سب سے اچھا کام کیا۔ دوسرے شاگرد تعجب میں پڑ گئے ۔ شیطان نے کہا اگر وہ طالب علم عالم دین بن جاتا تو ہم کبھی اس کو بہکا نہیں سکتے آؤ میں تم سب کو تجربہ کرکے دکھاتا ہوں۔
شیطان ایک گدھے کو اچھی طرح سجا کر رات کو ایک عابدکے دروازہ پر گیا اور کہا کہ تم نے بہت عبادت کی اللہ کو پسند آیا۔ میرے ساتھ فرشتوں کی جماعت ہے ۔اللہ نے تم کو معراج کرانے کے لئے آسمان پر بلایا ہے۔ وہ عابد خوش ہو گیااور گدھے پر سوار ہو گیا۔ شیطان نے اس گدھے کو لے جاکر جنگل میں چھوڑ دیا۔وہ عابدرات بھر جنگل میں پھرتا رہاصبح ہوئی تو معلوم ہوا کہ شیطان نے اسے دھوکہ دیا ہے۔پھر وہ شیطان اپنے شاگردوں کو لیکر گدھے کے ساتھ ایک عالم دین کے دروازہ پر پہنچا اور دستک دی۔ اندر سے آواز آئی کون؟ شیطان نے کہا آپ علم دین حاصل کئے۔ عبادت کئے لوگوں کو نیک راہ بتائے اللہ کو پسند آیا آپ کو معراج کے لئے آسمان پر بلایا ہے۔ عالم دین نے کہا تم شیطان ہو مجھے دھوکہ دینا چاہتے ہو۔ ہمارے نبی آخر ی ان کو آسمان پر بلا کر معراج کرایاوہ بھی آخری قیامت تک اللہ تبارک و تعالی کسی انسان کو آسمان پر بلا کر معراج نہیں کراے گا۔ اتنا سننا تھا کہ شیطان وہاں سے بھاگ کھڑا ہو ااور اپنے شاگردوں سے کہا دیکھا تم نے اس عابد کو آن واحد میں بہکا لئے لیکن اس عالم دین کو نہ بہکا سکے۔
برادران ملت علم دین کی بہت بڑی فضلیت ہے اس لئے اپنے خاندان والوں کو ،اپنی اولاد کو علم دین سیکھایئے، علم دین کی تعلیم دیجئے تاکہ شیطان کے مکر و فریب سے بچ سکے، سنت مصطفے پر چل کر اپنی زندگی گذار سکیں۔ دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی تمام مسلمانوں کو علم دین حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی تو فیق عطا فرمائے۔ اٰمین۔