دیو بندی کو منہ توڑ جواب

دیو بندی کو منہ توڑ جواب
امام احمد رضا فاضل بریلوی جس فن میں قلم اٹھائے ہیں وہابیت اور دیوبندیت کو منہ توڑ جواب دئیے ہیں ، جب فتوی میں قلم اٹھاتے ہیں تو قیصر وہابیت کو ڈھا دیتے ہیں ۔ جب الدولۃ المکیہ لکھتے ہیں تو دنیائے وہابیت میں زلزلہ پیدا کر دیتے ہیں ، جب فن شاعری میں قلم اٹھاتے ہیں تو دشمنان رسول اسکو اس طرح چلینج کرتے ہیں۔
کلک رضا ؔ ہے  خنجر خونخوار  برق بار
اعدا سے کہدو خیر منائیں نہ شر کریں
جب وہابی اور نجدی یہ لکھتے ہیں کہ جس کا نام محمدیا علی ہو وہ چیز کا مالک و مختار نہیں اس کو کوئی قدرت حاصل نہیں وہ بے بس و مجبور ہے تو امام احمد رضا فن شاعری کے ذریعہ منہ توڑ جواب دیتے ہیں ۔وہابی کو مخاطب ہو کر کہتے ہیں ۔
سورج الٹے پاؤں پلٹے چاند اشارے سے ہو چاک
اندھے  نجدی  دیکھ لے  قدرت  رسول اللہ  کی