بدمذہب اندھے ہیں 

بدمذہب اندھے ہیں
سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم سراپا نور ہیں ، رب کے ظہور ہیں ، مظہر رب کا شفاف آئینہ ہیں ، ابوجہل سے پوچھا جاتا ہے اے ابو جہل تُو بتا دنیا میں سب سے زیادہ بد شکل کون ہے تو ابو جہل کہتا ہے کہ محمد ابن عبداللہ ہے ۔ صدیق اکبر سے پوچھا جاتا ہے اے صدیق اکبر تو بتا کہ دنیا میں سب سے زیادہ حسین کون ہے تو صدیق اکبر جواب دیتے ہیں سب سے زیادہ حسین رسول خدا ہیں ۔ دنیا میں سب سے زیادہ جمیل رسول خدا ہے  جن کے حسن کے سامنے چاند کی چاندنی بیکار ہے ، یوسف علیہ السلام کا حسن پھیکا ہے جب رسول خدا اس امر حقیقت کو سنتے ہیں تو مسکراتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں میں شفاف آئینہ ہوں ، میرے سامنے جو آتا ہے اپنا ہی کردار اس کو نظر آتا ہے ، اپنا ہی چہرہ اس کو نظر آتا ہے ، فاروق اعظم کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، عثمان غنی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، حیدر کرار کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، جبرئیل کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، امام اعظم ابوحنیفہ کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، امام شافعی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، امام حنبل کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ، علامہ سیوطی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آتا ۔ امام غزالی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، مولائے روم کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، شیخ سعدی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، شنہشاہِ بغداد غوث پاک کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، خواجہ اجمیری کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا، نظام الدین اولیا ء کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، اعلیٰ حضرت امام رضا کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، مفتی اعظم ہند کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، مدبر کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، مفکر کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ، عقل والوں کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا عقل والوں نے عرش پر دیکھا تو ظل یزداں کہا انبیاء کی امامت کرتے ہوئے دیکھا تو امام الانبیاء کہا ، دنیا والوں کو روشنی دیتے ہوئے تو نور اللہ کہا ، آپ کو طٰہٰ یٰسین کا خطاب ملا توحبیب اللہ کہا، جب مکہ کی گلیوں میں چلتے پھرتے دیکھا تو افضل البشر کہا ، عقل کے اندھوں کو رسول کاثانی نظر آیا ، یہ وہابی اور دیوبندی کو رسول کا ثانی نظر آیا ، کوا کھانے والے کو رسول کاثانی نظر آیا ، انگلی میں لگی نجاست کو چھاٹنے والے کو رسول کا ثانی نظر آیا، دو سجدہ کرکے پیشانی میں گھٹا بنانے والے کو رسول کا ثانی نظر آیا ، کوا کھانے والے سے لیکر نجاست چاٹنے والے تک سب کو رسول کا ثانی نظر آیا لیکن سید الملائکہ سے لے کر سید العلماء تک کسی کو رسول کا ثانی نظر نہیں آیا ۔
لم  یات نظیرک  فی نظر مثل  تو نہ شد  پیدا جانا
جگ راج کو تاج تورے سر سو رہے تجھ کو شے دوسرا جانا