بدمذہب  شیطان کی شاگردی میں

بدمذہب  شیطان کی شاگردی میں
بدمذہب  جس چیز میں تعظیم رسول دیکھتے ہیں انکار کر دیتے ہیں ، جس کام میں عظمت رسول دیکھتے ہیں ، اس کے منکر ہوجاتے ہیں ، جس فعل میں رفعت حبیب خدا دیکھتے ہیں اس سے رو گردانی کرتے ہیں علم غیب میں عظمت مصطفی ہے تو علم غیب کا  انکار کر بیٹھے ، صلوۃ و سلام میں رفعت مصطفی ہے تو صلوۃو سلام سے رو گردانی کرنے لگے عید میلاد النبی میں شان مصطفی ہے تو عید میلاد النبی کے منکر ہوگئے ، قیام میں تعظیم رسول ہے تو قیام کا انکار کر بیٹھے ۔ آئیے اس بات کا پتہ لگائیں کہ سب سے پہلے عظمت انبیا ء سے انکارکرنے والا کون ہے ، سب سے پہلے تعظیم انبیاء سے انکار کرنے والا کون ہے ۔ تاریخ کا مطالعہ کیجئے تو معلوم ہوگا کہ تعظیم انبیاء سے انکار کرنے والا شیطان رجیم ہے ، تعظیم انبیاء سے رو گردانی کرنے والا ابلیس لعین ہے ۔
ابلیس تعظیم انبیاء کے انکار سے پہلے بہت بڑا متقی تھا ، ابلیس تعظیم انبیاء کے انکار سے پہلے بہت بڑا عبادت گذار تھا ۔ابلیس تعظیم انبیاء کے انکار سے پہلے فرمانبردار تھا، ابلیس تعظیم انبیاء کے انکار سے پہلے معلم الملائکہ تھا ، ابلیس تعظیم انبیاء کے انکار سے پہلے بڑا پرہیزگار تھا ، جب تعظیم ا نبیاء سے انکار کیا تو اس کی عبادت کام نہ آئی اس کا تقوی کا م نہ آیا ، اس کی فرمانبرداری کام نہ آئی، پرہزگاری کام نہ آئی ، اس کا معلم الملائکہ ہونا کام نہ آیا بلکہ اللہ کی لعنت کا طوق اس کی گردن میں پڑگیا ، ابلیس نے دنیا والوں کو بتادیا کی میری پیروی کرنا چاہو تو تعظیم انبیاء سے انکار کردو میرے نقش قدم پر چلنا چاہو تو تعظیم انبیاء سے انکار کردو میرے شاگرد بننا چاہو تو تعظیم انبیاء سے انکار کردو ، دیوبندی اور وہابی شیطان کی پیروی کرتے ہوئے تعظیم انبیاء سے انکار کردئیے ، دیوبندی اور وہابی شیطان کا شاگرد بن کر خود تعظیم انبیاء سے انکار کرتے ہیں اور دوسروں کو تعظیم انبیاء سے روکتے ہیں۔