علم غیبِ مصطفی
دیوبندی وہابی کہتے ہیں کہ رسول کو علم غیب نہیں ہے ، رسول کو پیٹھ پیچھے کا علم نہیں ہے ، رسول کے علم سے شیطان کا علم زیادہ ہے ، رسول کے علم سے ملک الموت کا علم زیادہ ہے ، رسول کا علم بچے اور پاگل سے زیادہ نہیں نعوذ باللہ
میں وہابی اور دیوبندی سے پوچھتا ہوں کہ تم پورے قرآن سے ایک آیت پیش کروجس میں یہ بتایا گیا ہو کہ اللہ نے ابلیس کو علم غیب سکھایا ، اللہ نے شیطان کو علم سکھایا جو وہ نہیں جانتا تھا۔ وہابیو اور دیوبندیو {فاتوا برھانکم ان کنتم صٰدقین} اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل پیش کرو ، تم ہرگز کوئی دلیل نہیں لا سکتے تم ہرگز کوئی ثبوت نہیں لاسکتے ۔ اب سنو اللہ تبارک وتعالیٰ اپنے حبیب کی شان اقدس میں ارشاد فرماتا ہے{ وَ قل رب زدنی علماً} کہیں ارشاد فرماتا ہے {الرحمٰن علم القرآن } کہیں ارشاد ربانی ہے { وما ھو علی الغیب بضنین} کہیں ارشاد ہوتا ہے { ولسوف یعطیک ربک فتر ضی } کہیں یوں ارشاد فرماتا ہے { و علمک مالم تکن تعلم وکان فضل اللہ علیک عظیما} ، اے میرے پیارے میں نے تم کو ہر اس چیز کا علم سکھادیا جو تم نہیں جانتے تھے ۔، تم پراللہ تعالی کی بہت بڑی مہربانی ہے ، اے میرے محبوب تم جس جس چیز کو نہیں جانتے تھے میں نے ہر اس چیز کا علم سکھا دیا تم دیوار کے پچھے کا علم نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ، قرآن کو نہیں جانتے تھے میں نے سکھایا، تم لوح وقلم کا علم نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ،تم جنت ودوزخ کی خبر نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ، تم علم غیب نہیں جانتے تھے میںنے تم کو بتایا ، سوال قبر تم نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ، تحت الثری کا علم نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ، عرش اعظم کا علم نہیں جانتے تھے میں نے تم کو بتایا ، اے میرے محبوب جو ہوچکا اس کا علم بھی تم کو بتایا ، جو ہورہا ہے اس کو بھی بتا دیا ، اے میرے محبوب جو ہوگا اس کو بھی بتا دیا ، اے میرے محبوب یہ بھی میں تم کو بتا دیتا ہوں کہ تیری امت میں منافق پیدا ہوں گے ، تم اپنے غلاموں کو ان کی علامت بتا دو کہ اس کا پائجامہ ٹخنہ سے بہت اوپر ہوگا ، تم اپنے غلاموں کو ان کی پہچان بتا دو کہ وہ بار بار سر منڈائے گا، تم ان کے کردار بتادو کہ بظاہر باتیں بڑی اچھی کریں گے ، اے میرے محبوب تمہارے علم غیب کو کوئی مانے یانہ مانے یہی کافی ہے کہ میں نے تم کو علم غیب دیا اور تم نے علم غیب لیا ۔
Post Views: 55