گھر نہیں میدان جنگ
محترم حضرات ! اس دور کی عورتیں حسن و سلوک اور مساوات کو بھی ترک کر بیٹھی ہیں پہلے زمانے کی عورتوں کی روش کو بھی چھوڑدی ہیں آپ تاریخ کا مطالعہ کیجئے تو معلوم ہوگا کہ ہمارے اسلاف کرام دو دو تین تین شادیاں کرتے تھے ، خود ہمارے نبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم گیارہ (۱۱)شادیاں کئے تھے ان کی ازواج مطہرات آپس میں مل جل کر رہتی تھیں کبھی جھگڑا نہ کرتیں آپس میں سگی بہنوں کی طرح رہتی تھیں لیکن افسوس اس دور میں اگر کوئی شخص دو شادیا ں کر لیتا ہے تو ان کی زندگی آرام سے نہیں گذرپاتی ، دونوں بیویاں آپس میں روزانہ لڑتی رہتی ہیں ۔ بچارہ میاں فیصلہ کرتے کرتے تھک جاتے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گھر نہیں میدان جنگ ہے ۔
ان بحث و محبت کرنا ہے فضول
شوہر کی ہر بات کاٹ دیتی ہے بیوی
شومی قسمت سے بیوی ہو گئی د و
گھر کو میدان جنگ بنادیتی ہے بیوی
Post Views: 24