نماز کے فرائض کتنے ہیں

سوال۔ نماز کے فرائض کتنے ہیں ؟ ۱ ۔تکبیرِ تحریمہ یعنی اَﷲُ اَکْبَرُ کہنا۔ ۲۔قیام یعنی سیدھا کھڑے ہوکر نماز پڑھنا۔فرض، وتر، واجب اور سنت نماز میں قیام فرض ہے، بلاعذرِ صحیح اگر یہ نمازیں بیٹھ کر پڑھے گا تو ادا نہیں ہوں گی. نفل نماز میں قیام فرض نہیں۔ ۳۔قرآت یعنی مطلقاًایک آیت پڑھنا۔ فرض کی پہلی دو رکعتوں میں اور سنت وتر و نوافل کی ہررکعت میں فرض ہے جب کہ مقتدی کسی نماز میں قرآت نہیں کرے گا۔ ۴۔رکوع کرنا۔ ۵۔سجدہ کرنا۔ ۶۔قعدئہ اخیرہ یعنی نماز پوری کرکے آخرمیں بیٹھنا۔ ۷۔خروج بصنعِہِ یعنی دونوں طرف سلام پھیرنا۔ اِن فرضوں میں سے ایک بھی رہ جائے تو نماز نہیں ہوتی اگرچہ سجدئہ سہو کیا جائے