
گزشتہ دنوں سنبھل میں جو واقعہ پیش آیا مسجد کے سروے کو لیکر چار مسلمان شہید ہوگئے یہ نہایت ہی افسوس ناک بات ہے ،حکومت کا تعصبانہ رویہ عیاں ہے اور مسلم دشمنی روز روشن کی طرح ظاہر ہے ۔ کامیاب حکمراں وہ ہوتا ہے جو بلا تفریق مذہب عدل و انصاف قائم کرے ۔ ظلم وستم کا پہاڑ توڑ نے کو کامیابی سمجھنا انتہائی بھول ہے ، یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہر عروج کے بعد زوال ہے ۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے تمام فروعی اور ذاتی مسائل کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد قائم کریں اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ، معین المشائخ نے اس سلسلے میں سنی مسجد بلال میں علما اور ائمہ کی ایک مٹینگ رکھی تمام حاضرین نے آپ کے بتائے ہوئے لائحہ عمل کو قبول کرتے ہوئے اتحاد ملت پر زور دیا۔
Post Views: 171