حمد باری تعالیٰ
تو ہے مالک بحر و بر
تو ہے خالق خشک و تر
تو ہے کریم و غفور
معاف کر میرا قصور
ہر جگہ تیرا نور ہے
ہر شئی میں تو ظہور ہے
تیرے آگے بے دست پا
امیر و غریب شاہ گدا
قوم تھی جب بے حد ملول
تم نے بھیجا اپنا رسول
آسیؔ پہ کرم کر دگار
عاصی کا ہو بیڑا پار
Post Views: 170