
کمسن طلبہ کا ایک نشست میںسنانا ، قرآن کا معجزہ ہے ۔ (مولانا سید معین میاں )
(اسٹاف رپورٹر ) دو ٹانکی جامعہ قادریہ اشرفیہ چھوٹا سونا پور مولانا شوکت علی روڈ ممبئی میں گزشتہ دنوں وہاں کے ۴؍طلبہ،
دربھنگہ بہار سے ،دلنوازمحمد کبیر ، بہرائچ یوپی سے ،غلام غوث رحیم اللہ ، دربھنگہ بہار سے،محمد منظر محمد سقیم ، گونڈہ یوپی سے ، محمد عقیل نصیب احمد نے ایک نشست میں ختم قرآن سنانے کا شرف حاصل کیا ، ممتحن اور سامع کی حیثیت سے سنی دارالعلوم محمدیہ سے حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری غلام معصوم رضا صاحب ، دارالعلوم غریب نواز کے پرنسپل حضرت حافظ وقاری عطا ء اللہ صاحب ، دارالعلوم مخدومیہ کے پرنسپل حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری ذاکر حسین صاحب ، دارالعلوم حاجی آدم صدیق کے شیخ التجوید حضرت حافظ و قاری گلزار احمد صاحب ، دارالعلوم حنفیہ قلابہ کے جید استاذ حضرت مولانا حافظ و قاری دین محمد صاحب نے شرکت فرمائی۔ تکمیل قرآن کے بعد دارالعلوم حاجی آدم صدیق کے شیخ التجوید حضرت حافظ و قاری گلزار احمد صاحب،نے اپنے تاثر میں کہا کہ سامع کی حیثیت سے حاضر ی کا اتفاق ہوا ، ما شاء اللہ اس ادارے کے چار طلبہ نے ایک نشست میں مکمل قرآن کریم سنایا طلبہ نے اس کے لئے کافی محنتیں کی ہیں ، اچھے انداز اور صاف ستھرے الفاظ کے ساتھ سناکر طلبہ نے ایک سنگ میل عبور کیا ۔ جو لائق مبارکباد ہیں ساتھ ہی ساتھ یہاں کے اساتذہ و نگراں حضرات نے اس سلسلے میں تحریک پیش کر کے کافی نمایاں کام کیا ہے ۔ خصوصا مبارکباد، پیش ہے سربراہ اعلی حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف، مدظلہ النورانی کو۔ آپ کا سایہ اہل سنت پر تا دیر قائم رہے ،بعد نماز فجر ہی سنانے کا اہتمام شروع ہو گیا ،نماز کی ادائیگی اور خوردونوش کے علاوہ طلبہ مسلسل سناتے رہے،تقریبا شام ۵؍ بجے شام تکمیل قرآن کیا ، بعد نماز عصر جشن تکمیل قرآن کا اہتمام کیا گیا ۔ جامعہ کے سربراہ اعلی پیر طریقت رہبر شریعت ، قائد اہل سنت آل رسول حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی صاحب سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ ، صدرآل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے شرکت فرمائی ۔ساتھ ہی ساتھ آپ کے برادر کبیر شہزادہ حضور شہید راہ مدینہ اشرف الصوفیہ حضرت سید حسین اشرف اشرفی جیلانی بھی تشریف لائے ۔ معین المشائخ نے مسرت اور شادمانی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ ایک نشست میں تکمیل قرآن ، یہ صرف قرآن کا معجزہ ہے ۔ اللہ جسے چاہتا ہے اس نعمت سے مالا مال فرماتا ہے ۔ حافظ قرآن محافظ قرآن بھی ہے ۔ یہ حفاظ قرآن مقدس کو اپنے سینے محفوظ فرمالیتا ہے ، آپ نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دعاوں سے نوازا، اور طلبہ کے والدین کومبارباد پیش کی ۔ اشرف الصوفیا نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے طلبہ کی گل پوشی اور سال پوشی فرمائی ۔ طلبہ اور جامعہ کے اساتذہ کی طرف سے ۔ اشرف الصوفیااور معین المشائخ کی بارگاہ گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ،قاری نظام الدین صاحب،قاری الیاس صاحب ، قاری عبدالعزیز صاحب کی درس گاہ کے طلبہ نے ختم قرآن کا شرف حاصل کیا ۔
اس پروگرام میں جامعہ قادریہ اشرفیہ کے ناظم اعلی مولانا صوفی محمد عمرصاحب ، قاری عین الدین صاحب ، قاری مشتاق احمد تیغی صاحب، مولانا محمد ابراہیم آسی ، قاری ابرار صاحب، قاری رئیس صاحب، قاری شکیل صاحب ، مولانا عارف صاحب ، قاری محفوظ صاحب ، اور جامعہ کےتمام طلبہ نے شرکت فرمائی ۔