۔جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔

از قلم : مفتی ابراہیم آسی

۔جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔
۔جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی۔

خدمت خلق کے لئے سیاست میں جانا اچھی بات تصور کی جاسکتی ہے ، لیکن ووٹ کے حصول کے لئے ایسا کام کرنا جس کی اسلام اجازت نہ دیتا ہو اس سے بچنا لازم ہے ۔ بالخصوص ایساکام جو کفرو شرک پر مبنی ہو ہرگز نہ کرنا چاہئے ، اس سے ایمان ختم ہو جائےگا ۔ آخرت برباد ہو جائے گی ،ایمان کی سلامتی کے ساتھ سیاست میں رہا جائے تو کوئی حرج نہیں ۔ کچھ مشہورمسلم لیڈران کی تصویر کا مشاہدہ ہوا ،بڑا افسوس ہوا ۔
جو قوم کے سامنے قرآن و حدیث کی باتیں کرتے ہیں ، لیکن الیکشن کے موقع پر ووٹ لینے کے لئے اس حد تک گر جاتے ہیں کہ کفریہ اور شرکیہ کا م بھی انجام دے دیتے ہیں ۔ جو بڑی شرم کی بات ہے ۔مذکورہ بالا تصویر سے آپ اندازہ لگائیں کہ یہ لیڈر کیا کررہا ہے ؟