خوبصورت بیوی/Khoobsurat Biwi

خوبصورت بیوی/Khoobsurat Biwi

محترم سامعین کرام

ہمارا معاشرہ اتنا بدل چکا ہے کہ ہمارے نوجوان رشتہ کے لئے لڑکی تلاش کرتے ہیں ان کی پسند سن کر یقینا آپ حیرت م

 

ہمارے نوجوان جب اپنی شریک حیات کی تلاش شروع کرتے ہیں تو یہ دیکھتے ہیں کہان کی ہونے والی بیوی کسی فرنگی کی طرح انگریزی بولتی ہے کہ ن ہمارے نوجون یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ہونے والی شریک حیات کے بال کٹے ہوئے ہے یا نہیں، ہمارے نوجون یہ دیکھتے ہیں کی ان کی زندگی میں شریک ہونے والی لڑکی حورو پری کی طرح خوبصورت ہے یا نہیں ، ہمارے نو جوان یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ہونے والی بیوی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے یا نہیں، ان کی ہونے والی شریک حیات شادی کے بعد بھی نوکری کر کے ان کو پیسے لا کر دے سکتی ہے یا نہیں ، ہمارے نوجوان یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ہونے والی بیوی انٹرنیٹ پر ان سے گفتگو کر سکتی ہے یا نہیں ، ہمارے نوجوان یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ہونے والی بیوی پارٹی میں ڈانس کر سکتی ہے یا نہیں ، ہمارے نوجوان یہ دیکھتے ہیں کہ ان کی ہونے والی بیوی اسٹائیل والی ہے یا نہیں ۔ سامج کے نوجوانوں سنو!جس مذہب کے تم ماننے جس مذہب کے تم چاہنے والے ہو ، وہ مذہب اسلام ہے کیا تم نے پتہ لگایا کہ تمہاری ہونے والی بیوی نماز پڑھتی ہے کیا نہیں ؟ کیا تم نے معلوم کیا کہ تمہاری ہونے والی بیوی باحیا ہے کیا نہیں؟ کیا تم نے معلوم کرنے کی کوشش کی کہ تمہاری ہونے والی بیوی انگریزی بولے یا نہ بولے لیکن قرآن کی تلاوت کرتی ہیں یا نہیں ؟ کیا تم نے معلوم کیا کہ تمہاری شریک حیات حجاب کی پابند ہے یا نہیں ؟ کیاتم نے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ وہ خوبصورت ہویانہ ہو مگر اچھی سیرت والی ہے یا نہیں ؟کیا تم نے پتہ لگایا کہ تمہاری ہونے والی شریک حیات اللہ اور اسکے رسول سے ڈرنے والی ہے یا نہیں ؟ اگر معلوم نہیں کیا اگرپتہ نہیں کیا ہے تو معلوم کرو ایسی لرکی تلاش کرو جو نماز پڑھتی ہو ، روزہ رکھتی ہو ، پردہ اک اہتمام کرتی ہو ، فیشن سے دور رہتی ہو ، شریعت کی پابند ہو ،حسن اخلاق رکھتی ہو، اچھی سیرت رکھتی ہو ، اللہ سے ڈرتی ہو سنت رسول پر عمل کرتی ہو ، فاطمۃالزہرا کے نقش قدم پر چلتی ہے ۔ اگرتم نے ایسی لڑکیوںکا انتخاب کیا تو تمہارے لئے دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت میں بھی بھلائی یہاںبھی کامیابی ہے وہاں بھی کامیابی اللہ کے رسول نے فرمایا کہ نیک بیوی مرد کے لئے نعمت ہے۔
ہو نیک تو شوہر کونیک بنادیتی ہے بیوی
ہو بد تو گھر کو جہنم بنا دیتی ہے بیوی
کہتا ہے آسیؔ عورت کا ہے شاھکار
برا کو اچھا اچھا کو برابنا دیتی ہے بیوی