واجبات نماز یاد رکھئے . Wajibate Namaz

نماز کے واجبات
* تکبیر تحریمہ میں لفظ اﷲ اکبر ہونا۔
*الحمد پڑھنا یعنی اسکی ساتوں آیتیں کہ ہر ایک آیت مستقل واجب ہے، ان میں ایک آیت بلکہ ایک لفظ کا ترک بھی ترک واجب ہے۔
* سورت ملانا یعنی ایک چھوٹی سورت جيسے انا اَعْطَیْنٰكَ الْكَوْثَرَؕ(۱)یا تین چھوٹی آیتیں جیسے ثُمَّ نَظَر۔
*ثُمَّ عَبَسَ وَ بَسَرَ۔ ثُمَّ اَدْبَرَ وَ اسْتَكْبَرَ۔ایک یا دو آیتیں تین چھوٹی کے برابر پڑھنا۔
* نماز فرض میں دو پہلی رکعتوں میں قراء ت واجب ہے۔
* الحمد اور اس کے ساتھ سورت ملانا فرض کی دو پہلی رکعتوں میں اور نفل و وتر کی ہر رکعت میں واجب ہے۔
*الحمد کا سورت سے پہلے ہونا۔
* ہر رکعت میں سورت سے پہلے ایک ہی بار الحمد پڑھنا۔
* الحمد و سورت کے درمیان کسی اجنبی کا فاصل نہ ہونا ، آمین تابع الحمد ہے اور بِسْمِ اﷲ تابع سورت یہ اجنبی نہیں۔
* قراء ت کے بعد متصلاً رکوع کرنا۔
* ایک سجدہ کے بعد دوسرا سجدہ ہونا کہ دونوں کے درمیان کوئی رکن فاصل نہ ہو۔
* تعدیل ارکان یعنی رکوع و سجود و قومہ و جلسہ میں کم از کم ایک بار سُبْحَانَ اﷲ کہنے کی قدر ٹھہرنا ۔
* قومہ یعنی رکوع سے سیدھا کھڑا ہونا۔
* جلسہ یعنی دو سجدوں کے درمیان سیدھا بیٹھنا۔
*قعدۂ اولیٰ اگرچہ نماز نفل ہو ۔
* فرض و وتر و سنن رواتب ،میں قعدۂ اولیٰ میں تشہد کےبعد کچھ نہ بڑھانا۔
* دونوں قعدوں میں پورا تشہد پڑھنا، یوہیں جتنے قعدے کرنے پڑیں سب میں پورا تشہد واجب ہے ایک لفظ بھی اگر چھوڑے گا، ترک واجب ہوگا ۔
* لفظ اَلسَّلَامُ دو بار اور لفظ عَلَیْکُم، واجب نہیں۔
* وتر میں دعائے قنوت پڑھنا۔
*تکبیر قنوت ۔
* عیدین کی چھوؤں تکبیریں۔

#Namaz ke Wajibat#واجبات نماز#محمد ابراہیم آسی#mfti abraoim aAsi

* عیدین میں دوسری رکعت کے رکوع کی تکبیر

*عیدین کی تکبیر کے لئے، لفظ اﷲ اکبرکہنا۔
*ہر جہری نماز میں امام کو جہرسے قراء ت کرنا ۔
*غیر جہری میں آہستہ۔
* ہر واجب و فرض کا اس کی جگہ پر ہونا۔
* رکوع کا ہر رکعت میں ایک ہی بار ہونا۔
* اور سجود کا دو ہی بار ہونا۔
* دوسری سے پہلے قعدہ نہ کرنا ۔
*چار رکعت والی میں تیسری پر قعدہ نہ ہونا۔
* آیت سجدہ پڑھی ہو تو سجدۂ تلاوت کرنا۔
* سہو ہوا ہو تو سجدۂ سہو کرنا۔
* دو فرض یا دو واجب یا واجب فرض کے درمیان تین تسبیح کی قدر،وقفہ نہ ہونا۔
* امام جب قراء ت کرے بلند آواز سے ہو خواہ آہستہ، اس وقت مقتدی کا چپ رہنا۔
* سِوا قراء ت کے تمام واجبات میں امام کی متابعت کرنا۔