Moulaye Kayenay award/مولائے کائنات ایوارڈ

Aasi Sahab

سپاس نامہ
بخدمت اقدس
عالی جناب عزت مآب حسام اہل سنت، مفتی محمد ابراہیم آسی صاحب قبلہ ، پرنسپل جامعہ قادریہ اشرفیہ ممبئی
آسی صاحب نہ صرف ایک عبقری عالم دین اور میدان تدریس کے عظیم شہسوار ہیں بلکہ ایک فطری ادیب اور محقق بھی ہیں اور آپ ایسے با صلاحیت ، فعال با وقار عالم دین ہیں جن کی ذات پر آپ کے اساتذہ بھی ناز کرتے ہیں اور آپ کے استاذ ہو نے پر فخر کر تے ہیں ، موجودہ دور میں قلمی کارناموں کے حوالے سے آپ کانام قابل ذکر ہے ۔
آپ نے حمیت دینی کے تقاضے کو فوقیت دیتے ہوئے عشق رسول سے سر شار ،ناموس رسالت کے تحفظ کو نصب العین سمجھتے ہوئے ملعون وسیم رضوی کی بدنام زمانہ ،کذب اوربہتان سے بھری ہوئی کتاب کا مدلل جواب ،عظیم محمد، لکھ کر وسیم رضوی اور اس جیسا غلیظ ذہن رکھنے والےگستاخان رسالت پر شمشیر برہنہ کا بھر پور کامیاب وار کیا ۔
کتاب عظیم محمد ، میں سادہ اور آسان زبان کا استعمال کرتے ہوئے قرآن واحادیث و اقوال ائمہ و مجتہدین ومشائخ اور معتبر تواریخ کی کتابوں کے حوالے سے اس کاذب و فاسق کی عبارتوں کا جیسا حسین رد فرمایا ہے،وہ آپ کے کثیر المطالعہ اور وسیع مشاہدہ ہونے کی دلیل ہے ۔ اسی طرح آپ کی دیگر تصانیف بالخصوص عالمی شہرت یافتہ کتاب ، فیضان شریعت، اور دور حاضر کی تقریریں ،مقبول عام خاص ہے ۔ بلا شبہ آپ کی علمی کاوشیں سواد اعظم اہل سنت کے لئےسرمایہ افتخار ہے ۔
جملہ اراکین علویہ قادریہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ ،آپ کے تمام مثبت، تعمیری ، تصنیفی ، قلمی کاموں کے لئے مبارکباد، دیتے ہوئے آپ کو علوی ایوارڈ پیش کرکے فخر محسوس کرتے ہیں ۔
منجانب ۔ جملہ اراکین علویہ قادریہ ایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ، گجرات