
مفتی محمد ابراہیم آسی صاحب کو مولائےکائنات ایوارڈ ،دیا گیا۔
۲۱؍دسمبر ۲۰۲۴ ء بروز سنیچرصبح دس بجے سریگام بھیلاڈ گجرات میں ،حسام اہل سنت حضرت علامہ مولانا مفتی محمد ابراہیم آسی صاحب کو مولائےکائنات ایوارڈ ،دیا گیا۔دارالعلوم علویہ قادریہ کے جملہ اراکین مدرسین اور طلبہ نے آپ کا پھولوں سے پُر جوش استقبال کیا ۔ آپ کی تصنیفی ،قلمی، کاموں کو سراہتے ہوئے ایوارڈ سے نوازے گئے ، دارالعلوم کے وسیع و عریض ہال میں استقبالیہ پروگرام رکھا گیا ، ادارے کے روح رواں، نباض قوم ملت،متحرک و فعال شخصیت، حضرت مولانا قاری ریاض احمد علوی صاحب نے پروگرام کی صدارت فرمائی ، اورپروگرام کی نظامت کی ذمہ داری ،حدیث السن عالم دین ،بہترین فکرو فن کے مالک زبان و ادب کے ماہر ،حضرت علامہ مولانا سہیل رضا قادری پرنسپل دارالعلوم ہذا نے ادا کی ۔ قاری خوش الحان شاعر اسلام قاری شاداب متینی صاحب نے لحن داؤدی میں بارگاہ رسالت میں منظوم خراج عقیدت پیش کیا ،ساتھ ہی ساتھ دارالعلوم ہذا پر ،ایک دل پذیر نظم پیش کر کے خوب داد،و تحسین حاصل کی ، دارالعلوم علویہ قادریہ کے ہونہار طلبہ نے تقریری مقابلہ میں حصہ لے کر تقریری فن کا مظاہرہ کیا ،آسی صاحب بحیثیت جج طلبہ کو اول ،دوم،اور سوم، انعام کا مستحق قرار دیا ۔ارکین دارالعلوم نےکامیاب طلبہ کو انعام سے نوازا ، مقابلہ میں شریک ہونے والے تمام طلبہ کو خصوصی انعامات دیئے گئے، آسی صاحب نےاپنے تاثراتی بیان میں کہا کہ شریک ہونے والے سبھی طلبہ انعام اکرام کے مستحق ہیں ، سبھی طلبہ کا انداز، بیان ، موضوع،بہت عمدہ اور اعلی تھا ، پروگرام کے اختتام پر آسی صاحب کی بارگاہ میں مولائے کائنات ایوارڈپیش کیا گیا ،آخر میں آسی صاحب نے ادارے کی ترقی،ایمان پر خاتمہ، بیماروں کی شفا، ملک میںامن و شانتی ،حر مین شریفین کی زیارت ،اور طلبہ کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ مقامی اور بیرونی کافی تعداد میں علما ،ائمہ،اور عوام اہل سنت نے شرکت کی ، بالخصوص حضرت علامہ مولانا محمد وسیم مصباحی صاحب ۔ حضرت علامہ مولانا مسیح الرحمن صاحب ، حافظ وقاری احمد علی برکاتی صاحب ، حافظ و قاری آفتاب پٹھان صاحب ، نے شرکت فرمائی ،