نشہ آور چیزوں کی مذمت احادیث کی روشنی میں
از قلم: مفتی محمد ابراہیم آسی(۱) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے نشہ والی یعنی اعضاء کو سست کرنے والی اور حواس کو کند کرنے والی مثلا (افیون ،چرس ،براؤن شو گر،گرد ،بھانگ)سے منع فرمایا۔(ابو داؤد)
(۲) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’جو چیز زیادہ مقدار میں نشہ لا ئے وہ تھوڑی بھی حرام ہے ‘‘۔(ترمذی ،ابن ماجہ)
(۳) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ ہر نشہ والی چیز شراب ہے اور ہر نشہ والی چیز حرام ہے اور جو شخص دنیا میں شراب پئے اور بغیر توبہ کئے مر جا ئے وہ آخرت میں شراب طہور نہ پئے گا ‘۔‘(بخاری ،مسلم ،نسائی )
(۴) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’ہر نشہ والی چیز حرام ہے بیشک اللہ تعالی نے عہد کیا ہے جو شخص نشہ پئے گا اسے جہنمیوں کا پسینہ
او رپیپ پلا ئے گا ‘‘(مسلم )
(۵) حضرت حمیری رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی ’’یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم لوگ سرد ملک کے رہنے والے ہیں اور سخت کام کرنے والے ہیں اور گیہوں کی شراب بناتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں کا م کرنے کی طاقت حاصل ہو تی ہے اور سردی کا اثر نہیں ہو تا ‘‘حضور نے ارشاد فرمایاکیااس میں نشہ ہو تا ہے؟ عرض کی ہاں فر مایا اس سے پرہیز کرو میں نے عر ض کی لوگ اسے نہیں چھوڑیں گے تو آپ نے فرمایا
’’ اگر وہ نہ چھوڑیں تو ان سے لڑا ئی کرو‘‘۔(ابو داؤد)
(۶) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے شراب کے بارے میں دس شخصوں پر لعنت کی (۱)بنانے والا (۲)بنوانے والا(۳) پینے والا(۴ ) اٹھا نے والا (۵) جس کے پاس اٹھا کر لائی گئی (۶) پلا نے والا (۷) بیچنے والا ( ۸) اس کی قیمت کھا نے والا (۹ ) خرید نے والا (۱۰) جس کے لئے خریدی گئی (ترمذی ،ابن ماجہ)
(۷) ایک یمنی شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا’’یمن میں ایک نشہ آور چیز ہو تی جو مکئی سے بنائی جاتی ہے اسے المزر کہتے ہیں اس کا کیا حکم ہے ؟‘‘آپ نے دریافت فرمایا کہ اس میں نشہ ہو تا ہے ؟اس نے کہا ہاں آپ نے فرمایا ’’ کل سکر خمروکل خمر حرام یعنی ہر نشہ والی چیز حرام ہے ۔‘‘(مسلم)
(۸) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’شراب سے بچو کیونکہ وہ ہر برائی کی جڑ ہے‘‘ ۔( مستدرک)
(۹) حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’میری امت میں کچھ لوگ شراب پئیں گے اور اس کانام بدل کر کچھ اور رکھ دیں گے ۔‘‘(ابن ماجہ)
نوٹ :آج کل کے لوگ شراب کی جگہ طرح طرح کی نشہ آور چیزیں مثلا وہسکی ،برانڈی ،بیئر ،چرس ،گرد ،بھانگ ،گا نجا ،براؤن شو گر اورہیروئین وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔یہ سب حرام ہے اس کی پیشن گو ئی حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم نے چودہ سو سال پہلے فرما دی تھی ۔
وضاحت : اوپرکی احا دیث میں جہاں شراب کا ذکر ہے اس کے حکم میںچرس ،گرد ،بھانگ ،گا نجا ،براؤن شو گر اورہیروئین منشیات وغیرہ
شامل ہیں اس لئے کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کل سکر خمروکل خمر حرام یعنی ہر نشہ آور چیز شراب ہے اورہر شراب حرام ہے۔
Post Views: 245