ہر کسی کو شیطان کہنا حلال ہے یا حرام ؟

 الجواب : 

    گمراہ بد دین کو شیطان کہا جا سکتا ہے، اور اسے بھی (کہہ سکتے ہیں) جو لوگوں میں فتنہ پردازی کرے (یعنی فتنہ و فساد پھیلاۓ)۔ ادھر کی ادھر لگا کر فساد (اور پھوٹ) ڈلواۓ ۔ اور جو کسی کو گناہ کی ترغیب دے کر لے جاۓ، وہ اس کا شیطان ہے۔ اور مومن صالح کو شیطان کہنا، شیطان کا کام ہے۔ وھو تعالیٰ اعلم۔

 حوالہ : 

فتاویٰ رضویہ