گیارہواں نکاح

گیارہواں نکاح
آپ نے گیارہواں نکاح حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے ساتھ ۷ھ؁ میں جب عمرۃ القضاءکیلئے مکہ تشریف لے گئے تھے اس وقت فرمایا۔ ان کے والد کا نام حارث بن حزن ہے ۔والدہ کا نام ہند بن عوف ہے۔ حضرت میمونہ کا نام برہ تھا آپ نے بدل کر میمونہ رکھ دیا ۔جس کا مطلب ہوتا ہے برکت والی۔
ان کے پہلے شوہر کا نام ابورہم بن عبدالعزیٰ تھا۔ یہ بیوہ ہو چکی تھیں، حضرت عباس نے ان کے بارے میں آپ سے گفتگو کی، تو آپ نے نکاح کر لیا۔ ان کی ایک سگی بہن آپ کے چچا حضرت عباس کی بیوی تھیں۔ جن کا نام ابوالفضل تھا۔ ان کی دوسری بہن لبابہ الصغریٰ تھی، جو خالد بن ولید سیف اللہ کی والدہ تھیں ان سے کل ۷۶؍ احادیث مروی ہیں۔
حضرت میمونہ آپ کی آخری زوجہ تھیں۔ ان کے بعد آپ نے نکاح نہیں فرمایا ۔ ۵۱ھ؁ میںان کا وصال ہوا ۔ان کے بھانجے حضرت عبداللہ بن عباس نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مکہ ہی میں مقام سرف میں مدفون ہوئیں۔ ابھی اس جگہ کو انواریہ کہتے ہیں جو مکہ شہر کے اندر ہی ہے ۔ قبربیچ شاہراہ میں ہے، دونوں طرف سےگاڑیاں چلتی ہیں