
کیلے کے فوائد
کیلے صحت کے لیے انتہائی مفید ہے،
یہ لذیذ پھل آپ باآسانی اور کم قیمت میں خرید سکتے ہیں جس کے اَن گنت اور حیران فوائد ہیں۔
صحت مند غذا کے لیے کیلے بہترین انتخاب ہیں اور عموماً سارا سال دستیاب یہ پھل جنوبی مشرقی ایشیا کے گرم علاقوں میں پر جگہ موجود ہوتا ہے۔
اگر ہم اس کے فوائد کی بات کریں تو وہ ان گنت ہیں جیسے کیلے کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے، ہاضمے میں افاقہ ہوتا ہے اور دل کی صحت کے لیے بھی موزوں ہے۔
لیکن ہیلتھ لائن کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ مخصوص فوائد ایسے بھی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفیدثابت ہوں گے۔
بھرپور غذائیت کیلوں میں خاص مقدار میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایک کیلے میں پروٹین، فائبر، وٹامن، پوٹاشئیم اور دیگر کئی خوبیاں موجود ہیں۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید
کیلوں میں ایک خاص مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، ہاضمے کے دوران کیلے میں موجود فائبر جَیل میں تبدیل ہوجاتا ہے جو معدہ میں کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ایسے کیلے جو ابھی مکمل تیار نہیں ہوئے یا سبز رنگ کے کیلے ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔
مزید پڑھیں: روزانہ صرف ایک کیلا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔ اور جن افراد کو بھوک کم لگتی ہے ان کے لیے بھی یہ پھل بہت مفید ہیں۔
ہاضمے کے لیے مفیداکثر لوگوں کو ہاضمے کی شکایت رہتی ہے جس کے لیے اکثر ڈاکٹر اور دواؤں کے جھنجٹ میں الجھے رہتے ہیں لیکن دوائیں کھانے سے بہتر ہے کیلوں کا استعمال کریں کیونکہ ایک درمیانی مقدار
سبز رنگ کے کیلے کھانے سے ہاضمے کو نقصان ہوسکتا ہے جس کے بعد آنتیں میں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔
گردوں کے لیےمفیدہےکیلے میں پوٹیشیئم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ گردوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ورزش کے بعد اور پہلے کھانا بھی فائدہ منداگر آپ ورزش کرتے ہیں تو جان لیں کہ ورزش کے دوران، پہلے اور بعد میں کیلے کھانے سے آپ کے جسم میں غذائیت پیدا ہوتی ہے جس کے نیتجے میں پٹھوں کے درد میں کمی میں ملتی ہے۔
دل کی صحت کیلے دل کی صحت کے لیے بہترین ہیں جس کی وجہ ان میں موجود پوٹاشیئم ہے، اسی طرح سوڈیم یا نمکیات نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا یہ شریانوں کو ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔