| چچا زاد بھائی،بہنیں حقیقی بہنیں ،اور بھائی نہیں بن جاتے کہ اس وجہ سے نکاح کی حرمت کے احکام لاگوہوں ۔ چچا ،زاد بھائی بہن آپس میں نامحرم ہی ہوتے ہیں اور ان کی آپس میں ایک دوسرے سے شادی ہوسکتی ہے اسی طرح ان کی اولاد سے بھی ہوسکتی ہے لہذا پوچھی گئی صورت میں اگر کوئی مانع رشتہ یعنی رضاعت یا مصاہرت وغیرہ کا سبب نہ ہو تو آپ کے چچا زاد بھائی کا آپ کی بھانجی سے نکاح بالکل جائز ہے شرعا اس میں کچھ حرج نہیں ،خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کرم اللہ وجھہ الکریم کے چچا زاد بھائی تھے اوراور حضرت علی رضی اللہ عنہ کا نکاح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شہزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے ہوا ہے لہذا سوال میں مذکور ہ رشتے میں شرعا کوئی ممانعت نہیں ۔ |
| وَ اللہُ اَعْلَمُ عَزَّوَجَلَّ وَ رَسُوْلُہ اَعْلَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم |
Post Views: 5