کم عمر کی مائیں:

کم عمر کی مائیں:
(۱) گنیز ورلڈ ریکارڈ
(Small age Mother in Guinness Record)
کے مطابق پیرو کی رہنے والی لینا مرسیلا مڈینا
(Lina Marcela Medina) نے ۱۴؍ مئی ۱۹۳۹ میں ایک بچہ کو جنم دیا اس وقت اس کی عمر ۵؍ سال ۷؍مہینے اور۲۱ دن تھی۔
(۲) گنیز ورلڈ کے مطابق روس کے باشندے فیوڈر ویسیلو Feodor Vassilyev کی بیوی نے ۱۷۲۵؁ء سے ۱۷۶۵؁ء کے درمیان ۲۷؍ بار کی زچگی میں انہوں نے انہتر ۶۹ بچوں کو جنم دیا۔
(۳) گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق امریکہ کیلیفورنیا کی رہنے والی ناڈیہ سلیمن (Nadya Suleman) جو ایڈورڈ داوڈ کی اکلوتی اولاد تھی، اس نے ۲۶ جنوری ۲۰۰۹ ؁ء میں کیسر پرمنینٹ میڈیکل کیلیفورنیا میں ایک ساتھ ۸؍ بچوں کو جنم دیا۔
(۴) ایک ریکارڈ کے مطابق ۱۳؍ ستمبر ۱۹۳۶؁ء گری سلڈینا اکونا (Griseldina Acuna) کولمبیا کی رہنے والی لڑکی ۸؍سال ۲؍ مہینے میں ماں بن گئی۔
(۵) میکسیکو کی رہنے والی زلما گوڈالوپ مورلیس (Zulma Guadalupe Morles) ۱۲؍ جنوری ۱۹۹۳؁ء میں آٹھ سال کی عمر میں ماں بن گئی۔
(۶) نائیجریا کی رہنے والی مم زی (Mum-zi) دسمبر ۱۸۸۴؁ء میں آٹھ سال ۴؍ مہینے کی عمر میں ماں بن گئی۔
(۷) ۱۸؍ اکتوبر ۱۹۶۷ ؁ء میں ارجنٹینا کی رہنے والی ماریہ الیلیا الینڈ
Maria Eulalia Allende)) ۹؍ سال کی عمر میں ماں بن گئی۔
(۸) یونائیٹڈ اسٹیٹ کی رہنے والی اسٹالے پی (Estelle. P) ۱۶؍ مارچ ۱۹۰۸؁ءکو ۹ سال کی عمر میں ماں بن گئی۔
(۹) سائوتھ ویسٹ افریقہ کی رہنے والی وینیسیازوگس (Venesia Xoagus) ۱۰؍ جولائی ۱۹۸۰؁ء میں ۹ ؍ سال کی عمر میں ماں بن گئی۔
(۱۰) برازیل کی رہنے والی ماریہ ایلنس جو سس میکیرنس (Maria Eliane Jesus Mascarenhas) ۲۵؍ مارچ ۱۹۸۶؁ء کو ۹؍ سال ۵ مہینے میں ماںبن گئی۔
محترم قارئین! اس طرح کی سیکڑوں مثالیں موجود ہیں۔ اس کے باوجود اگر ملعون وسیم رضوی کہے کہ ۱۳؍ سال سے قبل لڑکیاں بالغ نہیں ہوتی ہیں تو یہ اس کی جہالت ہے۔ تاریخ اور حالات حاضرہ سے نا واقفیت ہے۔
ملعون وسیم رضوی کتاب کے صفحہ ۷۲؍ پر لکھتا ہے
تمام مغربی ممالک میں شادی کے لئے قانونی عمر ۱۸؍ سال ہے۔ صرف البانیہ اور مالٹا ایسے ممالک ہیں جہاں شادی کے لئے کم از کم عمر ۱۶؍ سال ہے۔
یہ ملعون وسیم رضوی کی جہالت اور لا علمی ہے۔ بہت سی ایسی ریاستیں ہیں جہاں شادی کے لئے کم عمر کی کوئی قید ہی نہیں ہے جیسے کیلیفورنیا (California) نیو میکسیکو (New Mexico) واشنگٹن (Washington) اوکلاہما (Oklahoma) اس کے علاوہ اور بھی ریاستیں ہیں جہاں شادی کے لئے کم عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
اگر ملعون وسیم رضوی کو اتنا معلوم نہیں تو دوسروں کی اس میں کیا غلطی؟ اگر چمگاڈر دن نہ دیکھے تو اس میں سورج کی کیا غلطی؟
ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی کم عمری کی شادی پر انگلی اُٹھانےسے قبل ملعون وسیم رضوی کو دوسرے مذاہب کی کتابوں کو بھی پڑھ لینا چاہئے تھا تو حقیقت اس پر واضح ہو جاتی۔