کفن کا بیان
مسئلہ ۱: میت کو کفن دینا فرض کفایہ ہے، کفن کے تین درجے ہیں۔
مرد کے ليے سنت تین کپڑے ہیں۔(۱) لفافہ (۲) اِزار (۳) قمیص
اور عورت کے ليے پانچ۔(۱) لفافہ (۲) اِزار (۳) قمیص(۴) اوڑھنی (۵) سینہ بند
لفافہ ۔ یعنی چادر کی مقدار یہ ہے کہ میّت کے قد سے اس قدر زیادہ ہو کہ دونوں طرف باندھ سکیں ۔
اِزار ۔ یعنی تہہ بند چوٹی سے قدم تک یعنی لفافہ سے اتنی چھوٹی جو بندش کے ليے زیادہ تھا
قمیص ۔ گردن سے گھٹنوں کے نیچے تک اور یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف برابر ہوں ۔درمیان سے کٹا ہو ۔
تا کہ سرڈالنے کے بعد ایک حصہ آگے اور ایک حصہ پیچھے ہو اور دونو ں جانب برابر ہوں ۔
اوڑھنی ۔ تین ہاتھ کی ہونی چاہيے یعنی ڈیڑھ گز۔
سینہ بند ۔ پستان سے ناف تک اور بہتر یہ ہے کہ ران تک ہو۔
Post Views: 10