کس کا منصوبہ
ملعون وسیم رضوی کا ایک جھوٹ اور ملاحظہ فرمائیں۔
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۱۴۶ پر لکھتا ہے کہ
’’مسلمان حنین کی لڑائی کی وجہ کچھ بھی بتاتے رہیں لیکن در اصل عورتوں کو گرفتار کرکے اجتماعی عصمت دری کے لئے محمد کا ایک مذموم منصوبہ تھا۔‘‘
مورخین نے جو وجہ بتائی ملعون وسیم رضوی کے نزدیک اس کی کوئی اہمیت نہیں کہ ہوازن قبیلہ حملہ کے لئے روانہ ہو چکا تھا، مسلمان لشکر اپنے دفاع کے لئے نکلے تھے۔ ملعون وسیم رضوی نے جو سوچ لیا وہ لکھ بھی دیا۔ ثابت ہوا کہ ایک مکار اور جھوٹا شخص صحیح اور حق بات کیسے لکھ سکتا ہے۔ انصاف پسند قارئین سے میں گزارش کروں گا کہ پورے واقعہ حنین کو پڑھیں، کیا اس میں کسی عورت کی عصمت دری کی گئی، اگر ایسا منصوبہ ہوتا تو جنگ میں کامیاب ہونے کے بعد اس پر عمل کرتے، جب کوئی ایسا بے ہودہ ارادہ ہی نہیں تھا تو وہ کیسے اس پر عمل کرتے!! یہ ملعون وسیم رضوی کا گندہ خیال ہے جو اس نے لکھا ہے اور مورخین کی باتوں کو بھی نظر انداز کیا ہے۔