کالا کتا

کالا کتا
حضرت علامہ یافعی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں کہ میںنے بعض صالحین سے سنا کہ ایک میت کو دفن کرکے جب لوگ واپس ہونے لگے تو قبر میں ایک زوردار دھماکے کی آواز آئی ۔ لوگوں نے دیکھا کہ ایک کالا کتا قبر سے نکل کر بھاگ رہا ہے۔ ان لوگوں میں سے ایک نیک شخص نے کتے کو مخاطب کرکے کہا تیرا برا ہو تو کون بلا ہے تو کتے نے جواب دیا میں اس میت کا برا عمل ہوں اس شخص نے کہا یہ آواز کیسی تھی، کتے نے کہا اس چوٹ کی آواز تھی جو مجھ کو لگی۔ یہ میت اپنی زندگی میں تلاوت یسین شریف کیا کرتی تھی وہی تلاوت ابھی آئی اور مجھے مار کر بھگائی۔ برادران اسلام اگر ہم بھی تلاوت کثرت سے کریں تو شیطان ضرور چوٹ کھا کر اس کتے کی طرح بھاگے گا۔