چوتھی ہجری کےحالات وواقعات

چوتھی ہجری کےحالات وواقعات
ماہ صفر ۴ھ؁ میں بیر معونہ کا مشہور واقعہ پیش آیا۔ جس میں ستر بہترین قراء،شہید ہوگئے۔ اس خبر کو سن کر آپ کو بے حد رنج و ملال ہوا۔ اس سال ۴ھ؁ کو آپ کو پتہ چلا کہ ابو سفیان لشکر لے کر میدان بدر آرہا ہے۔ آپ ذی قعد ہ میں، لشکر لے کر میدان بدر میں پہونچ گئے، اور آٹھ روز تک کفار کا انتظار کیا۔ ادھر سفیان ،یہ کہہ کر واپس ہوگیا کہ اس سال قحط پڑا ہوا ہے، لڑائی کرنے میںپریشانی ہوگی۔ آپ انتظار کے بعد واپس مدینہ آگئے۔ اسی سال آپ کی زوجہ ،بی بی زینب بنت خزیمہ وفات پائی، اسی سال آپ نے ام المومنین ام سلمہ سے نکاح فرمایا۔ اسی سال کی آپ کی چچی حضرت علی کی والدہ حضرت فاطمہ بنت اسد کا انتقال ہوا اور آپ نے اپنا کرتا ان کے کفن کے لئے عطا فرمایا اور اپنے دست مبارک سے قبر میں اُتارا۔