چوتھا نکاح

چوتھا نکاح
آپ نے چوتھا نکاح حضرت حفصہ سے فرمایا ۔ان کے والد خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ہیں۔ والدہ کا نام حضرت زینب بنت مظعون ہیں، ان کی شادی پہلے حضرت خنیس بن حذافہ سہمی سے ہوئی تھی۔ ایک جنگ میں زخمی ہوکر وفات پاگئے۔ یہ بیوہ ہوگئیں ۳؍ ہجری میں آپ نے ان سے نکاح فرمایا۔ اس وقت ان کی عمر ۲۱؍ سال تھی ۶ شعبان ۴۵ھ؁ میں مدینہ منورہ میں آپ کی وفات ہوئی، مدینہ کے حاکم مروان بن حکم نے نماز جنازہ پڑھائی۔ اس وقت امیر معاویہ کی حکومت کا زمانہ تھا ۔حضرت ابوہریرہ جنازہ میں کاندھا دیتے ہوئے جنت البقیع تک گئے ۔ان کے دو بھائی عبداللہ بن عمر اور عاصم بن عمر نے قبر میں اُتارا ،ترسٹھ سال کی عمر میں جنت البقیع میں مدفون ہوئیں۔ ۸؍ سال آپ کی شریک حیات رہیں۔