الجواب :
وندے ماترم کے معنی یہ ہیں اے ماں! ہم تیرے پجاری ہیں ، یہ زمین سے خطاب ہے ۔ مشرکین ہند کے کروڑوں دیوتاؤں میں ایک دیوی زمین بھی ہے۔ اس سے خطاب کرتے ہوۓ اس گیت میں کہا گیا ہے کہ اے زمین ، اے دھرتی ماتا! ہم تیرے پجاری ہیں ۔ پجاری کے معنی عبادت کرنے والے ہیں ۔اس وجہ سے یہ جملہ خالص مشرکانہ کافرانہ ہے ۔ مسلمانوں کو ہرگز ہرگز جائز نہیں کہ وہ یہ نعرہ لگائیں۔ جو مسلمان یہ نعرہ لگاۓ گا ، یہ گیت گائے گا وہ کافر مشرک مرتد ہوکر اسلام سے خارج ہو جاۓ گا۔ اس کی زوجہ اس کے نکاح سے نکل جاۓ گی ۔ اس پر فرض ہوگا کہ فورا تو بہ کرے، پھر سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو اور اگر اس بیوی کو رکھنا چاہتا ہے تو اس سے پھر سے نکاح کرے ۔ واللہ تعالی اعلم
حوالہ :
فتاوی شارح بخاری جلد دوم، صفحہ : ۵۸۸ و ۵۸۹ ، مطبوعہ : دارئرۃ البرکات ، گھوسی ، ضلع مئو ۔
Post Views: 3