واقعہ
میرے ایک دوست کا بیان ہے کہ ایک بدمذہب نے ایک نوجوان سے کہا چند دن کے لئے چلہ میں چلو دین کی تبلیغ کریں وہ نوجوان چلا گیا جب چالیس دن کے بعد واپس ہوا تو اس کی پیشانی پر ایک بد نما دھبہ ظاہر ہوچکا تھا اس کی بیوی دیکھ کر حیران ہوگئی اور پوچھی کہ تم کون سی بیماری مبتلا ہو چکے ہو ، تمہاری پیشانی پر دھبہ کیسا؟ وہ نوجوان بولا یہ نماز پڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے ، اس کی بیوی بولی کہ تم نماز پہلے بھی پڑھتے تھے لیکن کبھی ایسانہیں ہوا وہ نوجوان بولا جماعت والے سبھی کا ایسا ہے ۔ وہ عورت بولی مجھے ایسا بدنماپیشانی والا شوہر نہیں چاہئے۔ جماعت میں جانا چھوڑو یا مجھے طلاق دے دو ۔ اس نوجوان کی بیوی خوبصورت تھی طلاق دینا نہیں چاہتا تھا آخراس نوجوان نے تبلیغی جماعت کو خیر باد کہہ دیا ۔برادران اسلام جس کی پیشانی پر دیکھ لیجئے کہ ہمالیہ پہاڑ نظر آرہا ہے سمجھ لیجئے کہ یہ ذات باری تعالیٰ پر عیب لگانے والا ہے ان سے دور رہئے ان کی بہکی بہکی باتوں میں مت آئیے ورنہ آپ کا ایمان آپ کے ہاتھوں سے چلا جائے گا ۔ اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ء ہے کہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے طفیل بد مذہب کے سائے سے بھی دور رہنے کی توفیق عطا فرمائے ۔
Post Views: 29