نماز گناہ کو مِٹادیتی ہے
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں جو میری طرح وضو کرے پھر ظہر کی نماز پڑھے تو اللہ تبارک و تعالیٰ اس کے گناہ معاف کر دیتا ہے یعنی وہ گناہ جو فجر کی نماز اور ظہر کی نماز کے درمیان ہوئے ۔ پھر جب عصر کی نماز پڑھتا ہے تو ظہر اور عصر کے درمیان ہو نے والے گناہوں کو معاف فرمادیتا ہے اور جب مغرب کی نماز پڑھتا ہے تو اس کے عصر اور مغرب کے بیچ جو گناہ ہوتے ہیں معاف کر دیئے جاتے ہیں اس کے بعد جب عشاء کی نماز پڑھتا ہے تو رب تبارک و تعالیٰ مغرب اور عشاء کے درمیان ہونے والے گناہ کو معاف فرما دیتا ہے اور فجر کی نماز پڑھے تو عشاء اور فجر کے درمیان ہونے والے گناہ کو معاف فرمادیتا ہے۔ یہی وہ نیکیاں ہیں جو بُرائیوں کو دور کر دیتی ہیں۔
Post Views: 25