نماز کی تو فیق اللہ کا احسان ہے

نماز کی تو فیق اللہ کا احسان ہے
سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم ارشاد فرماتے ہیں کہ بندے پر سب سے بڑا احسان یہ ہے کہ اسے دو رکعات نماز ادا کر نے کی تو فیق دی گئی بزرگان دین نماز کی بڑی قدر کرتے تھے ، انہیں نماز سے بڑی محبت ہوا کر تی تھی جیسے ہے موقع ملتا وہ حضرات نماز شروع کردیا کرتے تھے اور ہر حال میں اپنی پسند کو اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے قربان کرتے ۔
محمد بن سیرین ارشاد فر ماتے ہیں اگر مجھے جنت او دو رکعت نماز ان دونوں میں اختیار ملے تو میںدو رکعت نماز اختیار کروں گا اس لئے کہ دو رکعت نماز میں اللہ کی رضا ہے اور جنت میں میری رضا ہے برادران اسلام کتنا فرق آگیا ہے ہمارے اسلاف کرام اور ہمارے درمیان کہ وہ نماز کو جنت پر ترجیح دیتے تھے اور ہم دنیاوی معاملات کو جنت پر تر جیح دیتے ہیں ۔