نمازی کا چہرہ سورج کی طرح
نزہۃالمجالس میں لکھاہے کہ جب قیامت قائم ہوگی تو نمازیوں کو جنت کی طرف جانے کا حکم ہو گا ۔ پہلا گروہ جب جنت میں داخل ہوگا ان کے چہرے آفتاب کے مانند روشن ہوں گے ۔ فرشتے ان سے پوچھیں گے کہ تم کون لوگ ہو ؟ وہ کہیں گے کہ ہم ہمیشہ نماز پڑھا کر تے تھے ۔ پھر فرشتے پوچھیں گے کہ تمہاری نمازوں کا کیا حال تھا؟ نمازی کہیں گے کہ اذان کی آواز سننے سے پہلے ہی ہم مسجد میں موجود رہتے تھے۔ پھر دوسرا گروہ جنت میں داخل ہوگا جن کے چہرے چودھویںکے چاند کی طرح چمکتے ہوں گے ان سے پو چھا جائے گا وہ کہیں گے ہم دنیا میں نماز پڑھنے والے تھے فرشتے ان سوال کریں گے تمہاری نماز کا کیا حال تھا ؟ وہ کہیں گے ہم اذان سے پہلے وضو کر لیتے اور جب اذان سنتے فوراً مسجد میں حاضر ہو جاتے ، تیسرا گروہ جنت میں داخل ہوگا جن کے چہرے ستاروں کی طرح چمکتے ہوں گے جب ان سے پوچھا جائے گا تو وہ کہیں گے ہم دنیا میںنماز پڑھا کرتے تھے تو فرشتے پوچھیں گے کہ تمہاری نمازوں کا کیا حال تھا؟وہ کہیں گے ہم اذان سننے کے بعد وضو کیا کر تے تھے ۔
برادران اسلام جہاں تک ممکن ہوسکے وقت ہوتے ہی نماز کے لئے وضو کر کے تیار ہو جانا چاہیئے۔
Post Views: 47