نعت شریف
مدینے میں جنت کی ہوا مل رہی ہے
دل مضطرب کو دوا مل رہی ہے
آنکھوں سے آنسوجاری ہے میرے
مدینہ سے فرقت کی سزا مل رہی ہے
چہرہ ہے ان کا نورانی و اللہ
شمس و قمر کو ضیا مل رہی ہے
بھلا کون ہوگا تم سا مسیحا
تیرے در سے سب کو شفا مل رہی ہے
اہل زمانے کو احمد رضا سے
رسولِ خدا کی ادا مل رہی ہے
مایوس کیوں ہو آسیؔ اس در سے
یہیں سے خدا کی سخا مل رہی ہے
Post Views: 278