موسیٰ علیہ السلام
حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی بھیجی گئی کہ اے موسیٰ میں نے تجھ میں دس ہزار کان پیدا فرمائے یہاں تک کہ تونے میرا کلام سنا میں نے تجھ میں دس ہزار زبانیں پیدا فرمائیں جس کے ذریعہ تو نے مجھ سے کلام کیااس کے باوجود اے موسیٰ تو مجھے اس وقت زیادہ محبوب اور مجھ سے زیادہ نزدیک ہوگے جب محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود بھیجو گے۔محترم حاضرین مجلس دیکھاآپ نے کہ اللہ تباک و تعالیٰ نے موسیٰ سے بھی فرمادیاکہ وہ اس وقت زیادہ محبوب ہو سکتے ہیں جب کثرت سے درود پڑھیں اگر ہم بھی کثرت سے درود پڑھیں تو یقیناًاللہ تبارک و تعالیٰ کی رحمتیں ہم پر نازل ہوںگی۔
Post Views: 34