ملعون وسیم رضوی کی نگاہ میں گاندھی جی احمق

ملعون وسیم رضوی کی نگاہ میں گاندھی جی احمق
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۷۱ پر لکھتا ہے کہ
’’مہاتما گاندھی نے اپنی بیوی سے شادی کی، جب دونوں ہی دس سال کے تھے۔ اس شادی کا مقصد ایک دوسرے کے ساتھ بڑھنا، میل ملاپ رکھنا، ایک خاص رشتوں میں بندھنا تھا۔ یہ ایک بڑا نا احمقانہ عقیدہ تھا۔‘‘
ملعون وسیم رضوی یہ کہنا چاہتا ہے کہ مہاتما گاندھی نے دس سال کی عمر میں شادی کرکے احمقانہ عقیدہ پر عمل کیا اور یہ بات ظاہر ہے کہ جو احمقانہ عقیدہ پر عمل کرے گا وہ احمق اور بے وقوف ہوگا۔ گاندھی جی کے ماں باپ اور ساس سسر اس احمقانہ عقیدے پر راضی ہوئے۔ کیا وہ بھی بے وقوف اور احمق تھے؟ ملعون وسیم رضوی کے مطابق وہ احمق تھے۔
ڈاکٹر محمد احمد نعیمی اپنی کتاب ’’اسلام اور ہندودھرم کا تقابلی مطالعہ‘‘ جلد دوم صفحہ ۵۴۴ پر منو اسمرتی کے حوالے سے لکھتے ہیں کہ
’’آٹھ سال کی لڑکی کی شادی سب سے بہتر ہے۔ دس سال سے پہلے لڑکی کی شادی نہ کرنے والے ماں باپ اور بھائی نرک میں جاتے ہیں۔‘‘
ملعون وسیم رضوی خود بتائے کہ منو اسمرتی میں جو لکھا ہے اس پر عقیدہ رکھنے والا احمق اور بے وقوف ہے یا نہیں؟ اس پر تفصیلی گفتگو اور دیگر مذاہب کے حوالے انشاء اللہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی شادی کی بحث میں پیش کروں گا۔