ملعون وسیم رضوی ذہنی بیمار
ملعون وسیم رضوی اپنی کتاب کے صفحہ ۵ پر لکھتا ہے کہ
’’محمد ذہنی طور پر ایسی بیماری میں مبتلا تھے جو انسان کے دماغ میں ہارمون کافی مقدار میں بنا دیتی ہے۔ یہ بیماری انسان کی ہڈیوں کو بڑی کر دیتی ہے۔ ہاتھ پیر کافی خشک ہو جاتے ہیں۔ اس بیماری میں مبتلا لوگوں میں جنسی تعلقات کی خواہش مزید بڑھ جاتی ہے۔‘‘
یہ ہے ملعون وسیم رضوی کی جھوٹی بکواس۔ ایسی بیماری کا ذکر کسی بھی تاریخ کی کتابوں میں نہیں ملتا۔
سیرت ابن اسحاق، سیرت ابن ہشام، تاریخ طبری، طبقات ابن سعد، تاریخ بغداد کسی بھی کتاب میں یا حدیث میں ایسی کسی بیماری کا ذکر تو نہیں لیکن یہ بیماری ملعون وسیم رضوی کے دماغ میں ضرور موجود ہے جس کو اس نے لکھ دیا۔ مذکورہ کتابوں میں سردرد اور بخار کا تذکرہ ملتا ہے۔ اگر ایسی کوئی بیماری ہوتی تو کفار قریش اس بیماری کے حوالے سے آپ پر طعن ضرور کرتے لیکن کوئی ایسا واقعہ کہی نہیں ملتا ۔ سوانح نگاروں نے تو آپ کا حلیہ شریف بیان کیا ہے کہ آپ سے زیادہ حسین و جمیل کوئی نہ تھا جیسا کہ پچھلے صفحات میں آپ نے مطالعہ کیا لیکن ایسا تذکرہ کہی نہیں ملتا کہ حضور ﷺ کے ہاتھ پیر خشک ہوں، آپ کی ہڈیاں بڑی ہوں۔ بھلا بتائیے تو سہی ! کیا ایسی توہین آمیز باتیں کسی مسلمان کے دل کو تکلیف نہیں پہنچا سکتیں؟ جیسا کہ ملعون وسیم رضوی نے دعویٰ کیا ہے