معراج مصطفی
اللہ تبارک تعالیٰ نے ہر ایک نبی کو معراج عطا کی ہے ، آدم علیہ السلام کو معراج نصیب ہوئی تو اسی دھرتی پر ، نوح علیہ السلام کو معراج ہوئی تو اسی دھرتی پر ، ابراہیم علیہ السلام کو معراج ہوئی تو اسی آسمان کے نیچے ہوئی ، اسمعیل علیہ السلام کو معراج ہوئی تو اسی دھرتی کے اوپر ہوئی ، موسیٰ علیہ السلام کو معراج ہوئی تو اسی زمین پر ہوئی ،داؤد علیہ السلام کو اسی زمین پر معراج ہوئی ، جب اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب کو معراج عطا کیا تو مکہ کی گلیوں میں نہیں ، مدینہ کی گلیوں میں نہیں ، عرب کی سرزمین میں نہیں اسی دار گیتی میںنہیں ، غار حرا میں نہیں ، طائف کے بازار میںنہیں ، خانہ کعبہ میںنہیں ، بیت المقدس میں نہیں بلکہ آسمان سے آگے ، سدرہ سے آگے ، لوح و قلم سے آگے ، قوس و قزح سے آگے، قاب و قوسین سے آگے ، مکاں سے آگے ، لا مکاں سے آگے ، یوں کہئے کہ آگے سے بھی آگے بلا کر معراج سے نوازا۔ محترم سامعین کرام اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیب کو وہ عظمتیں عطا کی کہ آج تک کسی کو ملی ہیں ۔نہ کسی کو مل سکتی ہیں ۔
Post Views: 41