محافظ

محافظ
کفار عرب آپ کے جانی دشمن تھے ۔آپ کے جاں نثارصحابہ، باری باری راتوں کو مختلف خواب گاہوں میں پہرہ دیا کرتے تھے۔ جب یہ آیت نازل ہوئی۔ واللہ یعصمک من الناس۔ (سورہ مائدہ ۶۷) یعنی اللہ تعالیٰ آپ کو لوگوں سے بچائے گا۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا اب پہرہ دینے کی ضرورت نہیں، اللہ نے میری حفاظت کا وعدہ فرمایا ہے۔ ان محافظوں میں یہ خوش نصیب شامل ہیں۔
حضرت ابوبکر صدیق، حضرت سعد بن معاذ، حضرت زبیر بن عوام، حضرت سعد بن وقاص، حضرت ابوایوب انصاری، حضرت بلال وغیرہ۔