فرماں بردارجانور حضرت انس بیان کرتے ہیں کہ ایک انصاری کا اونٹ سرکش ہوگیا۔ انہوں نے آپ سے شکایت کی۔ آپ اونٹ کے پاس تشریف لے گئے۔ آپ کو دیکھتے ہی اونٹ آپ کے پاس آ کر سجدے میں گر پڑا۔ اور فرماں بردار ہوگیا۔