علم دین سیکھنا فرض ہے ۔

علم دین سیکھنا فرض ہے ۔
سرکارمدینہ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں { طلب العلم فریضۃ علیٰ کلّ مسلم و مسلمۃ } علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے ۔ حدیث مذکور سے معلوم ہوا کہ علم دین ہر مسلمان مرد عورت کو حاصل کرنا چاہئے تاکہ صحیح طور سے زندگی گزارسکے ۔ اگر انسان علم دین حاصل کرے گا تو خود سنت مصطفی پر چلنے کی کوشش کرے گا ، اپنی اولاد کو شریعت مصطفی پر چلنے کی تاکید کرے گا ، اپنی بیوی کے حقوق کو پہچانے گا۔اگر عورت علم دین حاصل کرے تو ااپنے شوہر کے حقوق کو پہچانے گی ۔ اپنی اولاد کواسلامی طریقے پر پرورش کرے گی۔ پڑوسیوں سے حسن سلوک سے پیش آئے گی۔ اس لئے سرکار دوعالم نے ارشاد فرمایا کہ علم دین حاصل کرنا مرد عورت سب پر فرض ہے ۔ حدیث میں ہے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں ۔{من خرج فی طلب العلم ھو فی سبیل اللّٰہ حتی یرجع } جو شخص علم دین حاصل کرنے کے لئے نکلا ۔ جب تک گھر واپس نہ آئے اللہ کے راستے میں ہے اگر اسی حالت میں اس کا انتقال ہو گیا تو شہید ہے ۔
ایک دوسری جگہ سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں علم دین حاصل کرو اگرچہ چین میں ہو ۔ مطلب یہ ہے کہ علم دین حاصل کرو اگرچہ دور کا سفر کرنا پڑے ۔ علم دین حاصل کرو اگرچہ تکلیف اٹھانا پڑے ، علم دین حاصل کروچاہیے بھوک اور پیاس برداشت کرنا پڑے ، علم دین حاصل کروچاہے مشقت اُٹھانا پڑے۔