طب نبوی حضور نے فرمایا شہد میں شفا ہے

ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی بیماری ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:  اس کو شہد پلاؤ، پھر دوسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو شہد پلاؤ، پھر (تیسری بار) آیا اور عرض کیا کہ میں نے پلایا (لیکن فائدہ نہیں ہوا) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:  اللہ  نے سچ فرمایا ہے، (یعنی شہد میں شفا کا ذکر قرآنِ پاک میں آیا ہے، وہ سچ ہے)  تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے، اس کو شہد پلاؤ،  چنانچہ اس نے پھر شہد پلایا تو وہ تندرست ہوگیا