شکر خدا

شکر خدا
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
تمام تعریفیں اس خالق کائنات کے لئے جس نے لفظ کن سے پوری کائنات کی تخلیق فرمائی اور اپنے پیارے حبیب اور آخری رسول حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ساری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجا جو ساری انسانیت کے لئے ایک عظیم مسیحا ہیں اور حمد ہے اس رب کریم کے لئے جس نے ابن آدم کے لئے قرآن مقدس کو نازل فرمایا تاکہ اس کی روشنی سے حق و باطل کو پہچانے۔ حمد ہے اس خالق ارض و سما کے لئے جس نے مجھ ناچیز کو اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کو لکھنے کی توفیق و قوت عطا فرمائی۔
احقیر
محمد ابراہیم آسیؔ