سوامی لکشمی شنکر اچاریہ
سوامی لکشمی شنکر اچاریہ 1953 میں کانپور میں پیدا ہوئے۔ الہ آباد سے تعلیم حاصل کی، پھر مادیت چھوڑ کر روحانیت کی طرف مائل ہوئے۔ اسلام کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے سے متاثر ہوکر The History of Islamic Tolerance نام سے ایک کتاب لکھی۔ پھر اسلامیات کا مطالعہ کیا تو ان کا ذہن و فکر بدل گیا۔ انہوں نے ہندی میں ایک کتاب ’’اسلامی آتنک واد یا آدرش‘‘ لکھی اور اپنی پچھلی کتاب کی تردید کرتے ہوئے مسلمانوں سے معافی کے طلب گار ہوئے۔ اسلام پر لگائے جانے والے دہشت گردی کے الزام کی سختی سے تردید کی۔ عدل و انصاف و مساوات اور قرآن کی دیگر اخلاقی و روحانی تعلیمات کو سراہا۔ اسلام کے بارے میں نفرت پھیلانے والوں نے قرآن کی چوبیس آیتوں کے سیاق و سباق کو کاٹ کر مسلمانوں کو دوسرے مذاہب کے ماننے والوں سے لڑنے جھگڑنے والا بتایا اور ان میں دہشت پھیلانے کا کام کیا ہے جو سراسر غلط ہے۔ ان آیتوں کا ایک مخصوص پس منظر ہے جو ان کے زمانۂ نزول کے ساتھ خاص تھا۔ ان آیتوں میں بعد کے زمانے میں دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ معاملہ کرنے کا عمومی حکم نہیں دیا گیا۔ سوامی جی آگے لکھتے ہیں پیغمبر حضرت محمد صاحب کی سیرت پاک سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسلام کا اصل مقصد دنیا میں سچائی اور امن کا قیام اور دہشت گردی کی مخالفت ہے۔
اسلامک اسکالر محمد یحییٰ خان نے ایک کتاب ’’پیغمبر اسلام غیر مسلموں کی نظر میں‘‘ لکھی اس کتاب میں انہوں نے ہندوستان اور یورپ کے غیر مسلموں کے تاثرات پیش کئے جو اسلام اور پیغمبر اسلام کی سیرت و کردار پر مبنی ہیں۔ آپ ملاحظہ فرمائیں اور اندازہ لگائیں کہ ہند اور بیرون ہند غیر مسلموں نے بھی پیغمبر اسلام کی بارگاہ میں کس طرح خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
مصنف اپنی کتاب ’’پیغمبر اسلام غیر مسلموں کی نظر میں‘‘ کے صفحہ ۲۱؍ پر تحریر کرتے ہیں۔