سبز رنگ کارقعہ

سبز رنگ کارقعہ
حضرت سید محمد کردی کی والدہ ماجدہ فرماتی ہیں کہ میرے والد صاحب جن کا نام محمد تھا وصیت کی کہ جب میرا انتقال ہوجائے اور مجھے غسل دیاجائے تو چھت سے میرے کفن پر ایک سبز رنگ کا رقعہ گرے گا اس رقعے کو میرے کفن میں رکھ دینا چنانچہ جب غسل دے دیاگیا تو وہ سبز رنگ کا رقعہ گرا اس پر لکھا ہوا تھا {ھٰذہ البرۃ محمد ن العالم بعلمہ من النار }یعنی محمد عالم کو اس کے علم کے سبب جہنم سے چھٹکارا مل گیااس رقعہ میں ایک اور خاص بات تھی وہ یہ تھی کہ جس طرف سے پڑھتے سیدھا ہی نظر آتا تھاسید محمد کردی کہتے ہیں کہ میں نے والدہ ماجدہ سے پوچھا کہ ان کا خاص عمل کیا تھا تو امی جان نے فرمایا کہ ان کا خاص عمل یہ تھا کہ وہ ہمیشہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے۔برادران اسلام!ہم کو بھی کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہئے درود شریف ہی میں ہمارے لئے دونوں جہاں کی بھلائی ہے دعاہے کہ رب تبارک و تعالیٰ کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین