ساتواں نکاح
آپ نے ساتواں نکاح حضرت زینب بنت جحش سے ۵ ھ میں فرمایا ۔ یہ آپ کی پھوپھی زاد بہن تھی ۔ ان کے والد کا نام جحش بن رباب تھا ۔ امی کا نام امیمہ بنت عبدا لمطلب تھا ۔ ان کا پہلا نکاح زید بن حارثہ سے ہوا تھا ، میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوگئی ۔ عدت گزرنے کے بعد آپ نے نکاح کیا ، جس کا ذکر سورہ احزاب میں ہے ۔ آپ نے حضرت زینب سے فرمایا اے زینب! تیرا نکاح میرے ساتھ اللہ نے کردیا ۔ جبرئیل اور فرشتے اس کے گواہ ہیں ۔ ان سے گیارہ حدیثیں مروی ہیں ۔ ۵۳؍ سال کی عمرمیں ۲۱ ھ میں مدینہ منورہ، میں وصال ہوا ۔ خلیفہ وقت امیرالمومنین حضرت عمر نے نماز جنازہ پڑھائی جنت البقیع میں دفن کی گئیں ۔
Post Views: 39