رد دیوبندیت
اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ فَضَّلَ سَیّدِنَا وَ مَولٰنامُحَمَّداً
صلیَّ اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلَیہِ وَسَلّم عَلَی الْعٰلمِینَ
جَمِیْعاً اَقَامَہ یَوم القَیَامَۃِ لِلمُذْنَبِیْنَ المتلوثین
الخطاِّئِینَ الْھَالِکِیْنَ شَفِیْعاً امَّابَعَدُ فَقَدْ قَالَ
اللہ تعالیٰ فی القرآن المجید اعوذ باللّٰہ من
الشیطان الرجیم اِنَّ الَّذینَ یُوْذُوْنَ رَسُوْلَہُ
لَعَنُھُم اللّٰہُ فِیْ الدُّنیَاوَالآخرۃِ
صدق اللہ العظیم و بلغنا رسولہ الکریم
معزز سامعین کرام !ابھی ابھی میں نے جس آیت کریمہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا ہے اس پر روشنی ڈالنے سے پہلے مناسب سمجھتا ہوں کہ آپ اور ہم مل کر سید الثقلین،نبی الحرمین ، امام القبلتین ، سید ابرار و اخیار شہنشاہ ذی وقار کائنات کے اولیں فصل بہار، رہبر اعظم ، قائد اعظم ، نیر اعظم ، سیاح لامکاں مالک انس وجاں، حبیب پروردگار ، جناب احمد مجتبی محمد مصطفی کے دربار عالی شان میں نہایت ہی عقیدت و محبت کے ساتھ اپنی غلامی کا ثبوت دیتے ہوئے درود شریف کا نذرانہ پیش فرمانے کی سعادت حاصل کریں ۔ {اللھم صلی علیٰ سیدنا و مولٰنا محمدٍبارک وسلم صلاۃً وسلاماً علیک یا سیدی یارسول اللہ }
شرک ٹھہرے جس میں تعظیم حبیب
اس بُرے مذہب پہ لعنت کیجئے
ظالمو محبوب کا حق تھا یہی
عشق کے بدلے عداوت کیجئے
برادران اسلام ہر واعظ ہر مقرر خطبہ مسنونہ کے بعد کسی نہ کسی آیت مقدسہ یا حدیث پاک کو اپنا عنوان سخن بنایا کرتا ہے ۔ اسی قانون اور ضابطے کے تحت میں نے بھی قرآن مقدس کی ایک آیت کریمہ تلاوت کی ہے اللہ تبارک و تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے اِنَّ الَّذینَ یُوْذُوْنَ رَسُوْلَہُ لَعَنُھُم اللّٰہُ فِیْ الدُّنیَاوَالآخرۃِ جولوگ اللہ کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کو ایذا دیتے ہیں اللہ تبارک وتعالیٰ اس پر لعنت بھیجتاہے ۔ آپ غور کیجئے تو معلوم ہوگا کہ اس زمانے میں دیوبندی وہابی سرکار مدینہ راحت قلب وسینہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زبان و قلم سے تکلیف دیتے ہیں ۔ کوئی سرکار دوعالم کے علم غیب کی نفی کررہا ہے ، کوئی حبیب خدا کو بڑا بھائی تصور کرتا ہے ، کوئی حضور کا خیال نماز میں لانا غلط بتا رہا ہے ، کوئی سرکار کو مالک مختار ہونے سے انکار کررہا ہے ، کوئی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات کا انکار کررہا ہے ، کوئی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی ہونے سے انکار کررہا ہے ، کوئی احمد مجتبیٰ کے علم کو شیطان کے علم سے کم بتا رہا ہے ، کوئی سرکار مدینہ پر صلوۃ و سلام پڑھنے سے روک رہا ہے ، کوئی کمبخت گنبد خضری کو صنم اکبر قرار دے رہا ہے کوئی رسول کو اپنی طرح کہہ رہا ہے ، کوئی رسول خدا کو وسیلہ بنانا شرک قرار دے رہا ہے، کوئی تعظیم نبی سے انکار کررہا ہے ، کوئی رسول خدا سے مدد مانگنے کو شرک بتا رہا ہے ، طرح طرح سے رسول خدا کی شان میں تو ہین کرکے رسول خدا کو تکلیف پہنچاتے ہیں اور اللہ کی لعنت کا طوق گلے میں پہنتے ہیں ۔
Post Views: 43