رابعہ بصری
ایک دفعہ رابعہ بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہا ایک ہاتھ میں پانی اور ایک ہاتھ میں آگ لئے ہوئے جارہی تھیں ۔ لوگوں نے دریافت کیا اے رابعہ بصری تو کہا ںجارہی ہے تو رابعہ بصری رضی اللہ تعالیٰ عنہا کہنے لگیں یہ آگ ہے اس سے جنت میںآگ لگا دوں گی اور یہ پانی ہے اس سے دوزخ کو بجھادوں گی تاکہ لوگ رضائے الہی کے لئے عبادت کریں ۔ میں دیکھتی ہوں کہ کوئی اس لئے عبادت کرتا ہے تاکہ جنت مل جائے کوئی اس لئے عبادت کرتا ہے تاکہ دوزخ سے چھٹکارا حاصل ہو جائے ۔ کوئی رضائے الہی کے لئے عبادت نہیں کرتا ۔ جب جنت اوردوزخ کا وجود ختم ہوجائے گا تو لوگ رضائے الہی کے لئے عبادت کریں گے اور یہی عبادت اصل عبادت ہے ۔
برادران اسلام معلوم ہوا کہ جو اللہ کے ولی ہوتے ہیں انہیں نہ دوزخ کا غم ہے نہ جنت کی خوشی ہے ، انہیں تو صرف اللہ کی رضا چاہئیے یہی ان کے لئے سب سے بڑی نعمت ہے ۔ اللہ کے ولی رضائے الہی کے لئے اپنی جان تک قربا ن کر دیتے ہیں ۔
برادران اسلام اللہ کے ولی کبھی نہیں مرتے بلکہ وہ مزاروں میں زندہ رہتے ہیں اوربعد وفات دوسروں کی مدد کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ، دوسروں کی دستگیری بھی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں اور بعد وفات بھی دین کی تبلیغ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ایک واقعہ میں آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں آپ کا ایمان تازہ ہو جائے گا اور آپ کو معلوم ہوجائے گا کی جو اللہ کے ولی ہوتے ہیں وہ بعد وفات بھی لوگوں کو راہ راست پر لاتے ہیں ۔
Post Views: 61