دیگر اہم واقعات

دیگر اہم واقعات
اسی سال زکوٰۃ وصول کرنے کا نظام عمل میں آیا۔ اسی سال غیر مسلموں کو اسلامی حکومت کو جزیہ دینے کےبارے میں سورہ توبہ کی آیت نازل ہوئی ۔اسی سال سود کی حرمت نازل ہوئی۔ اسی سال حبشہ کا بادشاہ جن کا نام اصمحہ تھا، مہاجرین نے حبشہ میں ان کے پاس پناہ لی تھی وہ مسلمان ہو چکا تھا۔ ان کی وفات ہوگئی اور آپ نے مدینہ میں ان کی نماز جنازہ، غائبانہ پڑھی ،ان کے لئے مغفرت کی دعا کی، اسی سال منافقوں کا سردار عبداللہ بن ابی مرگیا۔