دوسرا نکاح

دوسرا نکاح
آپ نے دوسرا نکاح حضرت سودہ سے ہجرت سے ۳؍ سال قبل فرمایا۔
یہ بھی بیوہ تھیں ان کے والد کا نام زمعہ اور والدہ کا نام شموس تھا۔ پہلے ان کا نکاح اپنے چچا زاد بھائی سکران بن عمر سے ہوا تھا۔ دونوں میاں بیوی ابتدا ئے اسلام میں مسلمان ہوگئے تھے۔ ان کے شوہر بیمار ہوئے اور وفات ہوگئی۔ حضرت خولہ نے بات چیت کرکے آپ سے نکاح کرایا ۔حدیث کی کتابوں میں ان سے ۵؍ رواتیں مذکور ہیں، ۱۴؍ سال آپ کی شریک حیات رہیں۔ ان کا وصال ماہ شوال ۵۴ھ؁ میں مدینہ منورہ میں ہوا۔